حضرت الحاج شاه صوفي معين الدين صاحب
خانقاہ معینیہ پٹھیڑ، نزد چلکانہ ، ضلع سہارن پور (یو۔پی) حضرت الحاج شاہ صوفی معین الدین صاحب دامت فیوضہم از: محمد جاوید قاسمی استاذ حدیث و مفتی جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت انسان کو اللہ تعالی نے دنیا میں اپنی عبادت و بندگی کے لئے پیدا کیا ہے، دنیا اور اس کی تمام چیزیں انسان کے نفع و فائدے کے لیے پیدا کی گئی ہیں؛ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ انسان جس چیز سے سب سے زیادہ غافل ہے وہ یہی عبادت و بندگی ہے، اور جس چیز کی طرف وہ سب سے زیادہ متوجہ اور اس کے حصول کے لیے کوشاں ہیں وہ دنیا کا مال و متاع ہے۔ دنیا اور یہاں کی ہر چیزفانی ہے ،آخرت اور وہاں کی ہر چیز باقی ہے ، شریعت اور عقل کا تقاضا یہ ہے کہ باقی کو فانی پر ترجیح دی جائے؛ لیکن انسان ہر طرف دنیاکی فناء و ناپائیداری کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے اور پھر اسی سے دل لگاتا ہے، اور آخرت کو فراموش کئے بیٹھا ہے۔ آپ جدھر بھی دیکھئے ، ہر جگہ ایسے غافل انسانوں کا ایک جم غفیر نظر آئے گا۔ لیکن انسانوں کے انبوہ میں آپ کو اللہ کے کچھ ایسے مخصوص بندے بھی دکھائی دیں گے جنہوں نے اپنے مقصدِ تخلیق اور مقصدِ حیات کو اچھی طرح سمجھا ہے، دنیا کی ف...