About Us

تعارف
محمد جاوید قاسمی، ابن مولانا خلیل احمد مفتاحی
پیدائش: ۱۹۸۱ء مطابق ۹شوال ۱۴۰۱ھ 
وطن: گاؤں بالو، نزد قصبہ گنگوہ، ضلع سہارن پور، اترپردیش،انڈیا
مسلک ومشرب: اہل سنت و الجماعت حنفی دیوبندی
دار العلوم دیوبند سے ۲۰۰۳ء میں دورہ حدیث سے فراغت ہوئی، صحیح بخاری جلد اول حضرت مولانا نصیر احمد خاں صاحب  بلند شہری ؒ سے ، صحیح بخاری جلد ثانی حضرت مولانا عبد الحق صاحب اعظمیؒ سے، صحیح مسلم جلداول حضرت مولانا قمر الدین صاحب گورکھ پوری سے ، صحیح مسلم جلد ثانی اور ابوداؤد جلد اول بحر العلوم حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی سے،ترمذی جلد اول حضرت مولانا مفتی سعید احمدصاحب پالن پوری ؒسے ،ترمذی جلدثانی حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب سے،ابوداؤد جلد ثانی حضرت مولانا  حبیب الرحمان صاحب اعظمی سے اور ابن ماجہ حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوریؒ سے پڑھی۔
دار العلوم دیوبند ہی سے تکمیل افتاء اور تخصص فی الحدیث کیا، الحمد للہ !دار العلوم میں ہر سال شش ماہی سالانہ ہر امتحان میں اعلی نمبرات رہے۔
دو سال دار العلوم دیوبند میں بحیثیت معین مدرس تدریسی خدمات انجام دیں۔  اب دس سال سے جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت نزد کاندھلہ ضلع شاملی (یوپی)میں جامع ترمذی ، مشکوۃ شریف وغیرہ کی تدریس اور فتوی نویسی کی خدمت بندہ سے متعلق ہے۔
زمانہ طالب علمی ہی سے مضمون نگاری کا شوق رہا،تخصص فی الحدیث کےدوسرے سال دیگر آٹھ رفقاء تخصص کے ساتھ ، بحرالعلوم حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی محدث و صدر شعبہ تخصص فی الحدیث دار العلوم دیوبند اور حضرت مولانا مفتی عبد اللہ صاحب معروفی استاذ تخصص فی الحدیث دار العلوم دیوبند کی زیر نگرانی،جامع ترمذی کی اُن احادیث کا تفصیلی دراسہ کیاجن پر امام ترمذی نے‘‘حسن غریب’’اور ‘‘غریب’’ کا حکم لگایا ہے، جو مکتبہ دار العلوم سے ‘‘حسن غریب فی جامع الترمذی’’ (دو جلد) اور ‘‘حدیث غریب فی جامع الترمذی’’ کے  نام سے شائع ہوا۔
تخصص فی الحدیث ہی کے زمانے میں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی کی کتاب ‘‘الاعتدال فی مراتب الرجال’’ کی احادیث و آثار کی تخریج کی۔اس کے علاوہ نحو صرف کی متعدد کتابوں پر کام کرنے کی اللہ نے توفیق دی۔ 
بندہ کی کل تصانیف یہ ہیں :
1) تسہیل فارسی )۱۱۰ صفحات(
2) درس ہدایۃ النحو )۴۳۲ صفحات(
3) درس کافیہ )۴۹۶ صفحات(
4) درس علم الصیغہ )۲۰۸ صفحات(
5) نحومیر اردو مع تمرین و تعلیق )۹۶ صفحات(
6) میزان و منشعب اردو مع تمرین وتعلیق )۸۰صفحات(
7) پنج گنج اردو مع مفید حواشی )۱۲۸ صفحات(
8) تعلیق عربی بر شرح مائۃ عامل (عربی) )۴۸ صفحات(
9) فقہ حنفی کے بارہ اہم مسائل کے متعلق چالیس احادیث )۳۲صفحات(
10) رہنمائے حج وعمرہ (پاکٹ سائز) )۸۰ صفحات(
11) الاعتدال فی مراتب الرجال کی تحقیق وتخریج احادیث (اس کام میں بندے کے رفیق درس مفتی اشرف اعظمی بھی شریک رہے ) )۲۵۹ صفحات)
12) حیات خلیل (اس میں والد محترم حضرت مولانا خلیل احمد مفتاحی نور اللہ مرقدہ کے حالات زندگی جمع کئے ہیں)  (۶۵صفحات)
13) نقوش کامل (اس میں نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد کامل صاحب نور اللہ مرقدہ  سابق مہتمم جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت کے متعلق ارباب قلم علماء اور مسلم دانش وروں کے تاثراتی مضامین جمع کئے ہیں) )۲۴۰صفحات)
14) حسن غریب فی جامع الترمذی   (عربی) (یہ بندہ اور دیگر آٹھ رفقاء تخصص فی الحدیث کی اجتماعی کاوش ہے) (۱۲۳۰صفحات)
15) حدیث غریب فی جامع الترمذی (عربی)  (یہ بھی بندہ اور دیگر آٹھ رفقاء تخصص فی الحدیث کی اجتماعی کاوش ہے) (۷۰۰صفحات)
16) درس شرح وقایہ (زیر ترتیب)
17) میری زندگی کے شام وسحر (زیر ترتیب)

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حزب البحر مع طريق زکوۃ

زندہ مرغی تول کر بيچنے کا حکم

مفتی قاسم جلال آبادی