جان دار کی تصویر اور ویڈیو کا حکم
*جاندار کی تصویر اور ویڈیو کا حکم* از : مفتی محمد جاوید خلیل قاسمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث مبارکہ میں جن چیزوں کو صراحتاً ممنوع اورحرام قرار دیا ہے ان میں جاندار کی تصویر بھی ہے متعدد احادیث میں تصویر کی حرمت، قباحت اور اس پر اخروی عذاب کی وعید بیان کی گئی ہے۔ "عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أشد الناس عذاباً يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله»". (مشكاة المصابيح (2/385، باب التصاویر، ط: قدیمي) (صحیح البخاري (2/880، ط: قدیمي) ترجمہ: حضرت عائشہ ؓ ، رسول کریمﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو تخلیق میں اللہ تعالیٰ کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔ (مظاہر حق جدید(4/229) ط: دارالاشاعت) "عن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أشد الناس عذاباً عند الله المصورون»" . (مشكاة المصابيح (2/385، باب التصاویر، ط: قدیمي) (الصحیح لمسلم (3/1667، برقم: 2107، ط: دار إحیاء التراث العربي) ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریمﷺ ...