سمندری سفر میں شہید ہونے والے کی فضیلت
سوال: ہمارے یہاں ایک تبلیغی صاحب نے یہ بیان کیا کہ اگر کوئی شخص سمندر پار دعوت دیتے ہوے انتقال کرجاے تو اسکی روح اللہ تعالی بذات خود قبض فرماتاہے۔ گذارش ھیکہ اس سلسلہ میں میری رہنمائی فرمائیں آیا مذکورہ بات درست ھے یا پھر وہی سنی سنائی بات کو آگے چلتی کردینے کے مشابہ ھے؟ ابوالقاسم شاملی الجواب و باللہ التوفیق: ان صاحب کی یہ بات صحیح نہیں، ایک حدیث میں سمندری سفر میں شہید ہونے والے مجاہدین کے لیے یہ فضیلت آئی ہے، سمندر پار دعوت و تبلیغ کا کرتے ہوئے مرنے والوں کے لیے نہیں۔ حدیث یہ ہے: عن ابی أمامة قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: "شہید البحر مثل شہیدی البر، والمائد فی البحر کالمتشحط فی دمہ فی البر، وما بین الموجتین کقاطع الدنیا فی طاعة اللہ، وإن اللہ عز وجل وکل ملک الموت بقبض الأرواح إلا شہید البحر، فإنہ یتولی قبض أرواحہم ویغفر لشہید البر الذنوب کلہا، إلا الدین ولشہید البحر الذنوب والدین." [سنن ابن ماجہ ، رقم: 2778،باب فضل غزو البحر) ترجمہ: حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر کا شہید خشکی کے دو شہیدو...