موٹے گدے کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال:  اگر گدے میں ناپاکی لگ جائے، یا بچہ پیشاب کردے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اورصرف اتنا ہی حصہ پاک کرنا کافی ہے جتنے میں ناپاکی لگی ہے یا پورا گدا پاک کرنا ضروری ہے؟

الجواب و باللہ التوفیق:

موٹے گدے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے دونوں کناروں کو کسی اونچی چیز پر رکھ دیں اور پیشاب کی جگہ پر پانی ڈالیں یہاں تک کہ پانی نیچے سے نکلنے لگے، پھر جب وہ پانی اتنا خشک ہوجائے کہ اس کو چھونے سے ہاتھ میں پانی نہ آئے خواہ تری محسوس ہوتی ہو، دوبارہ پانی ڈالیں، اسی طرح تین مرتبہ کریں۔ پورا گدا دھونا ضروری نہیں، صرف پیشاب کی جگہ دھولیں تب بھی گدا پاک ہوجائے گا۔ 

بدائع میں ہے:

فأما إذا علم أنہ تشرب فیہ فقد قال أبویوسف ینقع في الماء ثلاث مرات ویجفف في کل مرة فیحکم بطہارتہ․ (البدائع: ۱/۲۵۰)

واللہ اعلم

جاوید خلیل قاسمی 

مفتی جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت

23/ جمادی الاولی 1442ھ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حزب البحر مع طريق زکوۃ

زندہ مرغی تول کر بيچنے کا حکم

مفتی قاسم جلال آبادی