زندہ مرغی تول کر بيچنے کا حکم
سوال:
بہت سے لوگ زندہ مرغی فی کلو کوئی قیمت طے کرکے تول کر بیچتے ہیں ، اس میں خریدار کا بھی فائدہ ہے ، زندہ مرغی خریدنے کی صورت میں ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی بہ نسبت گوشت کچھ سستا پڑتا ہے۔ ایک مولوی صاحب یہ کہتے ہیں کہ زندہ جانور تول کر فروخت کرنا جائز نہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ان کی یہ بات کہاں تک درست ہے؟
الجواب و باللہ التوفیق والعصمۃ :
ان مولوی صاحب کی بات صحیح نہیں۔ مرغی اور دیگر زندہ جانوروں کو تول کر بیچنا انجام کار جائز ہے؛ کیوں کہ تولنے سے پہلے تو وزن معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ثمن متعین نہیں ہوپاتی؛ لیکن تول لینے کے بعد ثمن متعین ہوجاتی ہے اور جہالت ختم ہوجاتی ہے، اس لیے اب بیع درست ہے۔
(احسن الفتاوی 6: 497 ، کتاب النوازل 10: 456)
فقط واللہ تعالی اعلم
حررہ محمد جاوید قاسمي بالوي
خادم حدیث و افتاء
جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت، ضلع شاملی (یوپی)
13/ 10/ 1441ھ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں