ایک مجلس میں تین طلاق
سوال :
زید اور اس کی بیوی میں لڑائی ہوگئی، بیوی نے کہا کہ میں رہتی نہیں مجھے طلاق دیدو، زید نے کہا کہ لےلے، اور پھر کہا کہ میں نے دیدی طلاق، پھر خاموش ہوگیا، پھر دو چار منٹ کے بعد بول چال ہوئی، پھر دوبار یہ کہدیا کہ میں نے دیدی طلاق ۔ صورت مذکورہ میں کتنی طلاق واقع ہوئيں ؟
الجواب و باللہ التوفیق:
صورت مسئولہ میں تین بار ’’ دیدی طلاق ‘‘ کہنے سے زید کی بیوی پر تین طلاق واقع ہو گئیں، اور وہ مغلظہ ہوگئی، اب بغیر حلالہ شرعیہ دونوں کے درمیان ازدواجی تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔
اذا قال لزوجتہ انت طالق طالق طالق، طلقت ثلاثا۔ (الاشباہ والنظائرص 219)
ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرة وثنتين في الامة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها. (الفتاوى الهندية ١/ ٤٧٣)
فقط واللہ تعالی اعلم
حررہ محمد جاوید قاسمی بالوی
خادم حدیث وافتاء
جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت، ضلع شاملی (یوپی)
2/ 10/ 1441ھ، بروز منگل
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں