قوم وملت کا سچا محافظ حضرت مولانا زاهد حسن صاحب ابراهيمي
قوم وملت کا سچا محافظ مفکر ملت حضرت مولانا زاہد حسن صاحب نور اللہ مرقدہ از قلم : جاوید خلیل قاسمی بالوی استاذ حدیث و مفتی جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت حضرت مولانا زاہد حسن صاحب نور اللہ مرقدہ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ، مجھے آپ کی زیارت و ملاقات کا شرف تو حاصل نہ ہوسکا ؛ کیوں کہ حضرت کے انتقال کے وقت میری عمرصرف سات سال تھی۔ یہ تو یاد نہیں کہ سب سے پہلے آپ کا اسم گرامی کب سنا، البتہ اتنا یاد ہے کہ جب سے ہوش سنبھالااورعلم و کتاب سے کچھ مناسبت ہوئی، حضرت کا اسم گرامی ، علمی کارنامے اور قومی و ملی خدمات کے بارے میں برابر سنتا رہا۔ آپ کو اللہ تعالی نے اعلی اخلاق ، بلند کردار ، تقوی و طہارت ، صدق و امانت ، اخلاص و للہیت اور علمی و عملی قابلیت جیسی بہت سی خوبیوں سے نوازا تھا۔ آپ متبحر عالم، مادر زاد ولی، بے مثال سیاسی قائد، قوم و ملت کے سچے محافظ اور بے لوث خادم دین تھے، ایسے لوگ مدتوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ نام ونسب: حضرت مولانا زاہد حسن صاحب ،بن چودھری محمد اسماعیل، بن قلندر بخش ،بن محمد علی، بن کریم الدین۔ پیدائش: جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے اس وقت کسی ک...