اشاعتیں

اکتوبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حزب البحر مع طريق زکوۃ

  دعاء حزب البحر  دعاء حزب البحر حضرت شیخ ابو الحسن شاذلی قدس سرہ پر الہام ہوئی۔ مشائخ کبار نے برائے تحصیل برکات اس کے پڑھنے اور طالبوں کو اس کے پڑھنے کی اجازت دینے کا مشغلہ رکھا۔حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی نور اللہ مرقدہ کا طریقہ اس دعاء کو پڑھنے کا یہ ہے: طریق زکوۃ: ماہ صفر کی ۸، و ۷، و ۸ تاریخ کو روزے رکھے، اور سنت طریقہ کے مطابق اِن تین دنوں کا اعتکاف کرے،اوراِن تین دنوں میں ہر روز مغرب کی نماز کے بعد ایک بار، عشاء کی نماز کے بعد ایک بار اور نمازِ چاشت کے بعد ایک بار یہ دعاء پڑھے۔ اور ۸صفر کی شام کو مغرب بعد چند مساکین کو اپنے ساتھ کھانا کھلائے۔  پھر روزانہ ایک بار اس دعا کو پڑھا کرے، اس کے لیے جو وقت چاہے مقرر کرلے، لیکن ہر روز ایک ہی وقت میں پڑھے، عذر پیش آنے کی صورت میں دوسرے وقت میں پڑھ لے۔ بہتر یہ ہے کہ روزانہ نمازِ مغرب کے بعد پڑھا کرے۔ایام زکوۃ (یعنی ۶، ۷، ۸صفر) میں مطلوب فقط رضائے الہی رکھے، اس کے بعد جو روز مرہ پڑھے ، اس میں جو خاص مطلوب ہو مثلاً وسعتِ رزق وغیرہ اس کا خیال رکھے۔دعا میں متعدد مطالب کی نیت بھی مستحسن ہے ، اس لیے ہر مطلب کے ساتھ رضائے الہی ک...